برلن 26ستمبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ ایس او نیوز) ایک برطانوی اخبار کے مطابق وزیراعظم ٹیریزا مے اور ان کے وزراء بریگزٹ کے بعد ہیشہ ورانہ ہنر کے حامل افراد کے لیے ملکایک برطانوی اخبار کے مطابق وزیراعظم ٹیریزا مے اور ان کے وزراء بریگزٹ کے بعد ہیشہ ورانہ ہنر کے حامل افراد کے لیے ملک میں داخلے اور سکونت کا راستہ کھلا رکھنا چاہتے ہیں۔
اس برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بریگزٹ کے بعد تاہم ہنرمند افراد کے لیے صرف یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے افراد ہی کو ترجیح نہیں دی جائے گی بلکہ دنیا بھر سے اعلیٰ پیشہ ور افراد کو برطانیہ آنے دیا جائے گا۔ پیر کے روز اس منصوبے کی حمایت ٹیریزا مے کی کابینہ نے کی اور اس طرح برطانوی کاروباری اداروں کے بریگزٹ کی بعد کی صورت حال کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی کابینہ نے کم تربیت یافتہ غیرملکیوں کو بھی برطانیہ میں داخلے کا راستہ فراہم کیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے حکام کی جانب سے اعلیٰ ہنریافتہ افراد کی بابت منصوبے کی تجاویز سامنے آنے کے بعد کم اجرت دینے والی کمپنیوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملازمتیں دینے کے معاملے میں یورپی یونین کی رکن ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ترجیح دینے کا سلسلہ ختم کیا جانا چاہیے۔برطانوی اخبار فائنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ برطانوی کابینہ نے اس منصوبے کی حمایت کی ہے کہ اگر برطانیہ کو بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کی جانب سے خصوصی تجارتی مراعات دی جاتی ہیں، تو ایسی صورت میں بلاک کی رکن ریاستوں کے شہریوں کو ترجیح نہ دینے کی تجویز پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ برطانوی اخبار نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے، ’’اس کا مطلب یہ ہو گا کہ یورپی یونین کے ساتھ تارکین وطن سے متعلق کوئی بہتر ڈیل طے پائے، تاہم ایسے ہی معاہدے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ بھی کیے جائیں گے، جن کے تحت باہنر یا کم تربیت یافتہ افراد کے لیے برطانیہ کے دروازے کھول دیے جائیں۔‘واضح رہے کہ چھ ماہ سے بھی کم عرصے کے اندر برطانیہ کا یورپی یونین سے اخراج ہونے کو ہے ، تاہم برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان اب تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔ ٹیریزا مے کی حکومت کا اصرار ہے کہ بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کی رکن ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے برطانیہ میں طویل المدتی داخلے سے متعلق نئے ضوابط لاگو کیے جائیں گے۔اخبار کے مطابق اس معاملے پر وزیراعظم ٹیریزا مے کے دفتر یا وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔